30 نومبر 2011 - 20:30

امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اعتراض کرنے والوں نے وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے کیمپوں پر پولیس کے حملے کے بعد بندر گاہوں پر قبضے کی دھمکی دے دی ہے۔

ابنا: امریکی پولیس نے کل لاس اینجلس اور فلاڈلفیا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کے خیمے اکھاڑ دیۓ اور تین سو پچاس مظاہرین کو گرفتار کر لیا جس کے بعد وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مستقبل قریب میں بندرگاہوں کی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکی پولیس نے ڈیلاس ، نیو ارولئون ، اوک لینڈ ، پورٹ لینڈ اور نیویارک میں مظاہرین کو منتشر کردیا لیکن مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ دس دسمبر کو بڑی بندرگاہوں میں سرگرمیان بند کروا دیں گے۔ اوک لینڈ پر قبضہ کرو تحریک نےاپنے بیان میں کہا ہےکہ ہم مزدوروں کے استحصال کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ ان بندرگاہوں کی سرگرمیاں بند کرائيں گے۔ اس کے علاوہ ہمارا یہ اقدام پولیس کے تشدد آمیز رویۓ کے خلاف ردعمل بھی ہے ۔............. /169